Aaj Logo

شائع 31 جولائ 2020 12:20am

'وزیراعظم کبھی کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے'

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فرازکا کہنا ہے وزیراعظم کبھی کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فرازکا کہنا تھا بلاول کے نانا کی پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہوگئی۔جب فیٹف کا بل آتا ہے تو اس کو نیب سے منسلک کردیتے ہیں۔نیب بل میں اپوزیشن چاہتی ہے کہ این آر او مل جائے۔

ان کا کہنا تھا لاکھ کوشش کرلیں این آر او نہیں ملے گا اپوزیشن کی ترامیم ردی کی ٹوکری میں جائیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا اے پی سی میں اپوزیشن قوم سے معافی مانگیں اور لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کا اعلان کریں۔ کہتے ہیں زرداری کھاتا بھی ہےکھلاتا بھی ہے،نواز شریف کھاتا ہے لیکن لگاتا ہے لیکن عمران خان نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا وزیراعظم کا استحاق ہے وہ اپنی کابینہ میں ردوبدل کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کے اثاثے ان کی سیاست میں آنے سے پہلے کے ہیں۔

Read Comments