Aaj Logo

شائع 01 اگست 2020 11:59pm

ترک صدر کا وزیر اعظم عمران خان و صدرمملکت سے ٹیلیفونک رابطہ

ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سے ٹیلیفونک رابطہ۔صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو آیا صوفیا کو عبادت کےلئے کھولنے پر ترک صدر کو مبارکباد دی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کو ٹیلیفون کیا۔ رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔صدر عارف علوی اور وزیراعظم نے آیا صوفیا کو عبادت کےلئے کھولنے پر ترک صدر کو مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ترکی اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم اعادہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نےکورونا وائرس کے خاتمہ کےلئے ترکی کے کردار کو سراہا۔

وزیر اعظم نے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی کوویڈ 19 کے خلاف ترکی کی امداد کو سراہا۔

وزیر اعظم نے ترک صدر کو کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کےاقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان زندگیوں کو بچانے کے ساتھ معیشت اور روزمرہ امور کو چلانے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ادویات کی مشترکہ تیاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو کورونا وباء کے خاتمے پر ترکی کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔

Read Comments