Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 اگست 2020 11:28am

پنجاب :آج سے دفاتر کے ساتھ کاروباری مراکز بھی جزوی طورپر کھل گئے

لاہور :پنجاب میں آج سے دفاتر کے ساتھ ساتھ کاروباری مراکز بھی جزوی طورپر کھل گئے ، بیشتر تاجر برادری تو خوش جبکہ کچھ عید سے قبل لاک ڈاؤن کئے جانے پر نالاں دکھائی دے رہے ہیں۔

عید کے تیسرے روز ہی چھٹیاں ہوئی ختم اور دفاتر کے ساتھ کاروباری مراکز بھی 2روز پہلے ہی کھول دئیے گئے،کاروبار دوبارہ کھولنے پر بڑے اور چھوٹے تاجر بے حد خوش ہیں۔

عید سے قبل لاک ڈاؤن نے بیشتر تاجروں کو پریشان بھی کیا، کہتے ہیں کمائی کے وقت کاروبار بند کرکے معیشت حکومت خود تباہ کرتی ہے۔

ایس او پیز کے ساتھ آج سے دفتروں میں بھی 9سے 5مکمل اسٹاف کے ساتھ حاضری یقینی بنانے کے احکامات ہیں۔

Read Comments