Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 اگست 2020 12:26pm

بلوچستان بھر میں 15اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

کوئٹہ :پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے 15اگست اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا ۔

پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے بلوچستان بھر میں 15اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔

کوئٹہ پریس کلب میں پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی میں شامل اسکول مالکان کی مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تنظیموں کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کریں،بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے دسمبر 2019سے بند ہیں۔

صوبے میں کہیں بھی کورونا ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا جارہاہے،تعلیمی اداروں کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک گیر تحریک شروع کریں گے۔

دیگر صوبوں کی بھی اسکولز ایکشن کمیٹی نے بھی 15اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس کیلئے اسکولز ایکشن کمیٹی نے نجی اسکولز کھولنے سے متعلق 31 نکاتی ایس او پیز بھی جاری کردیں ہیں۔

Read Comments