Aaj Logo

شائع 06 اگست 2020 12:29am

بیروت دھماکے: 100سے زائدجاں بحق، 4000 سے زائد زخمی

لبنان کے دارلحکومت بیروت میں قیامت آگئی۔بندرگاہ پر دھماکوں نے پورے شہر کو ہلا کررکھ دیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سو سے زائد افراد جاں بحق اور چار ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

بیروت میں ہونے والےدھماکوں نے پورے شہر کو ہلا کررکھ دیا۔ دھماکوں میں سوسے زائد افراد لقمہ اجل بنے،چارہزار سے زائد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں لبنانی وزیراعظم کی اہلیہ، بیٹی اورمشیر بھی شامل ہیں۔

لبنانی وزیراعظم کے مطابق دھماکے امونیم نائٹریٹ کے گودام میں ہوئے چھ سال سے بڑی مقدار بغیر حفاظتی اقدامات کے رکھی تھی۔ دھماکوں سے ناصرف بندرگاہ مکمل تباہ ہوئی۔نواحی علاقے بھی برباد ہوگئے۔پندرہ کلومیٹر دور تک اثرات محسوس کیے گئے۔عمارتیں گرگئیں۔

تین لاکھ افراد گھروں سے محروم ہوگئے۔سیکڑوں کئی افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہیں۔سڑکیں تباہی کا منظر پیش کررہی ہیں۔علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذزخمیوں سے بھرگئے۔ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھماکوں کو حملہ قرار دیا۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے افسوس کا اظہارکیا۔

Read Comments