Aaj Logo

شائع 07 اگست 2020 12:40am

پاکستان کے راشد نسیم نے 3 نئے عالمی ریکارڈ قائم کردیئے

پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑٰی راشد نسیم نے ایک گھنٹے میں 32 ہزار 686 مکے مارنے سمیت 3 نئے عالمی ریکارڈ قائم کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق راشد نسیم نے 3 منٹ میں 5 کلو وزن کے ساتھ 152 بار گھٹنے کو ٹارگٹ کیا اور 765 بار کہنی کو کامیابی سے مارنے کا بھی اعزاز اپنے نام کیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کے تینوں ریکارڈز کی تصدیق کردی۔

کراچی کے راشد نسیم کے عالمی ریکارڈز کی تعداد اب 59 ہوگئی ہے، انہوں نے اپنے اعزاز مقبوضہ کشمیر کی عوام کے نام کردیئے۔

Read Comments