Aaj Logo

شائع 09 اگست 2020 01:57pm

جاپان کے شہر ناگاساکی پر ایٹمی حملے کو 75 سال مکمل

جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے کو 75 سال ہوگئے، یادگاری تقریب میں ایٹمی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ناگاساکی شہر کے پیس پارک میں ہونے والی تقریب میں کورونا وباء کی وجہ سے محدود تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

شہر کے میئر اور حملے میں زندہ بچ جانے والوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں پر پابندیوں کیلئے مزید اقدامات کریں۔

امریکا نے 9 اگست 1945 ء کو ناگاساکی پر ایٹمی حملہ کیا تھا جس میں 74 ہزار جانیں گئی تھیں۔

ناگاساکی حملے سے تین دن قبل امریکا نے جاپان کے ایک او ر شہر ہیروشیما پر بھی ایٹمی حملہ کیا تھا۔

Read Comments