Aaj Logo

شائع 10 اگست 2020 11:12pm

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، سی پیک معاہدہ پیش کرنے کا مطالبہ

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اجلاس میں نواب اسلم رئیسانی نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ سی پیک منصوبے کے معاہدے ایوان میں لائے جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد کو وفاق میں ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جاتا ہے، سی پیک سونے کا محل یا فروٹ سے بھری ٹوکری ہمارے لوگوں کیلئے نہیں، ستر سالوں سے یہاں کے عوام احساس محرومی کا شکار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے چین سے جو معاہدے کئے اس ایوان کا حصہ بنائے جائیں، پاکستان کے فوج کے شھدا میں بلوچستان کے لوگ شامل ہیں۔

اس موقعے پر ثناء بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ آئین کے تحت اسمبلی کی قرارداد کا جواب دو ماہ آنا چاہتے، بلوچستان کے ایک ضلع میں سولہ چیک پوسٹیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چیک پوسٹوں کو زیر بحث آنا چاہئے ۔

Read Comments