Aaj Logo

شائع 11 اگست 2020 07:46pm

ملکی خسارے میں کمی کا دعویٰ

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے جاری مالیات کےخسارےمیں2سال میں17ارب ڈالرزکی کمی کی ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالیاتی خسارہ اس وقت8.1فیصد ہے، توقع تھی کہ مالیاتی خسارہ9.1تک رہےگا۔

شبلی فراز نے مزید کہاکہ حکومت ملی توجاری مالیاتی خسارہ20ارب ڈالرتک پہنچ چکاتھا، برآمدات بڑھانےاوردرآمدات کم کرنےکی پالیسی اپنائی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ کےذخائر8ارب ڈالر سےبڑھ کر12.5ارب ہوگئے، سخت لاک ڈاؤن کی بات کرنےوالوں کوعوام کی فکرنہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ سخت لاک ڈاؤن کی بات کرنےوالےآج نظرنہیں آرہے، تعمیراتی سیکٹرکھلنےسےروزگارکےمواقع پیداہونگے۔

انہوں نے مزید کہاکہ خوشی اس بات کی ہےکہ معیشت کاپیہہ پھرچلنےلگاہے۔

Read Comments