Aaj Logo

شائع 11 اگست 2020 08:45pm

اسٹورٹ براڈ کو یاسر شاہ کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال مہنگا پڑگیا

مانچسٹر ٹیسٹ میں نازبیا زبان استعمال کرنے پر آئی سی سی نے انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسری اننگز میں یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد اسٹورٹ براڈ نے نامناسب زبان کا استعمال کیا تھا جس کا انہوں نے میچ ریفری کے سامنے اعتراف بھی کیا۔

میچ ریفری نے تمام تر صورتحال کا بخوبی جائزہ لینے کے بعد اسٹورٹ براڈ پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

واضح رہے کہ میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے روز باؤل میں کھیلا جانا ہے۔

Read Comments