Aaj Logo

شائع 24 اگست 2020 08:47am

فیس بک میں بڑی تبدیلی، پُرانے رنگ اور ڈیزائن کو خیر باد کہہ دیں

ایک سال سے زائد عرصے قبل فیس بک کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر مارک زکربرگ نے فیس بک ڈاٹ کام کے لیے نیا ڈیزائن پیش کیا تھا اور اب بہت جلد وہ ویب سائٹ کے کلاسیک ڈیزائن کی جگہ لینے والا ہے۔

فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نئے ڈیزائن کو رواں سال مئی میں صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اس وقت یہ صارفین کی مرضی پر چھوڑا گیا تھا کہ وہ نئے انداز کو اپناتے ہیں یا پرانے ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہیں۔

مگر اب کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ ستمبر میں فیس بک کا کلاسیک ڈیزائن یعنی بلیو تھیم ہمیشہ کے لیے ختم کیا جارہا ہے۔

اس ری ڈیزائن ویب سائٹ یا ڈیسک ٹاپ ورژن میں ڈارک موڈ بھی دیا گیا ہے۔

Read Comments