Aaj Logo

شائع 25 اگست 2020 08:54pm

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، 10 ملیں سیل

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی ہدایات پر گندم اور آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے اور 10 ملیں سیل، 16 ہزار ٹن ذخیرہ گندم قبضے میں لے لی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خوراک اور انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے۔

ملتان، اٹک اور حافظ آباد میں مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ملیں سیل اور ذخیرہ کی گئی۔ 16 ہزار ٹن گندم قبضے میں لے لی.

چیف سیکرٹری نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Read Comments