Aaj Logo

شائع 29 اگست 2020 06:17pm

لبیک یاحسینؑ

ڈھونڈ کر پیاسوں کو،

پلانے لگا ہوں پانی

سمجھی ہے جب سے میں نے،

کربلا

ٹھکرایا گیا ہوں زمانے کا،

پائی ہے میں نے بے دری

اے کاش چڑھ جائے ان ویرانوں میں،

کچھ رنگ مجھ پر حیدری

فنا ہوئیں سب مشکلیں،

آفتوں کی ہر بلا ٹلی

نام لے کر اللہ کا،

جو نادِعلی میں نے پڑھی

چلتا رگِ ظالم پر،

بنتا ہر مظلوم کی پکار

نام اچھا کتنا،

گر ہوتا میرا ذو الفقار

دیکھو عظیم کتنی،

حسین ابنِ علی کی شان ہے

جو جھکا نہ سر، ہے نیزے پر

اور زُباں،

بولتی قران ہے

زندہ رہے گا نام،

آلِ رسول ﷺ کا پیام

جب تک فلک پر ہیں چاند ستارے،

اور زمیں پر ۔۔۔ صبح و شام

سلام، قمر بنی ہاشم سلام

سلام، غریبِ نینوا سلام


شاعرِ امن

کاشف شمیم صدیقی

Read Comments