Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2020 11:35am

متحدہ عرب امارات پہنچنے والی اسرائیلی پرواز پر درج الفاظ “کیرات گیت” کی اہمیت

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ کے بعد گزشتہ روز پہلی پرواز ‘ایل ال فلائٹ 971’ ابوظہبی پہنچی، جس کا استقبال اعلیٰ حکام نے کیا۔

اسرائیل کی ‘ایل ال فلائٹ 971’ کی خاص یہ تھی کہ یہ پہلی اسرائیلی کمرشل پرواز تھی ، دوسرا اس پرواز کو سعودیہ عرب کی فضائی حدود کے ذریعے ابوظہبی پہنچنے کی اجازت دی گئی جبکہ تیسری خوبی یہ تھی کہ جب پرواز پہنچی تو اس کے فلائٹ نمبر کے ساتھ جہاز پر “کیرات گیت” کا نام لکھا گیا تھا جس کا مطلب کچھ یوں ہے۔

کیرات گیت صہیونی ریاست اسرائیل کی ایک یہودی بستی ہے جو 1949 میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی دیہات ‘المنشیہ’ کو تباہ کر کے بنائی تھی، اس دیہات میں اسرائیلی فوج کے آپریشن میں 76 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

Read Comments