Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2020 10:21pm

ہواوے کی وزیراعظم کو آئی ٹی کے شعبےمیں سرمایہ کاری کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چینی کمپنی ہواوے کے عہدیداروں کی ملاقات ہوئی جس میں ہواوے کی جانب سے عمران خان کو آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے مشرق وسطی کے صدرسے ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق شریک تھے۔ ملاقات میں ہواوے پاکستان کے سی ای او کوئنگ مینگ سمیت اہم عہدیدار ملاقات میں شریک تھے۔

چینی عہدیداروں نے کہا کہ ہواوے ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیت دے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن سے ہواوے کے نمائندے کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ آئی ٹی کے ذریعے حکومتی معاملات میں شفافیت اور بہتر گورننس کی جاسکتی ہے۔

Read Comments