Aaj Logo

شائع 11 ستمبر 2020 04:56pm

پی سی بی کا زمبابوے کیخلاف سیریز 2 وینیوز پر کروانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتان جبکہ ون ڈے سیریز راولپنڈی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے، زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جانے لگی، پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز 2 وینیوز پر کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتان میں جبکہ ون ڈے سیریز روالپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

زمبابوے کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی اور ملتان میں قرنطینہ کرے گی۔

پی سی بی زمبابوے کرکٹ بورڈ کو سیریزکا شیڈول پہلے ہی بھیج چکا ہے، زمبابوے حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

Read Comments