Aaj Logo

شائع 12 ستمبر 2020 05:45pm

لاہور قلندرز کے تمام غیرملکی کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کردی

لاہور: پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز کے غیرملکی کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کردی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کہتے ہیں کہ بین ڈنک، کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سمِت پٹیل فینز کا لہو گرمانے کیلئے پرجوش ہیں۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اعلان کردیا کہ بین ڈنک، کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سمِت پٹیل پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں ان ایکشن ہونگے۔

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کہتے ہیں کہ فرنچائز کے تمام غیرملکی کھلاڑیوں ںے دستیابی ظاہر کردی ہے، ڈنک اور لین کے ساتھ ویزے اور سمت پٹیل بھی لاہور آئیں گے۔

پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو شیڈول ہیں، ثمین رانا نے ردھم میں آنے کیلئے پریکٹس میچز کے انعقاد پر بھی زور دیا۔ وہ پرامید ہیں کہ 17 نومبر کو لاہور قلندرز ٹرافی اٹھائے گی۔

Read Comments