Aaj Logo

شائع 12 ستمبر 2020 06:53pm

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوحہ میں آغاز

افغانستان میں گزشتہ 19 سال سے جاری لڑائی کے خاتمے کےلئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تاریخی امن مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگئے ہیں۔

قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے افتتاحی تقریب کے آغاز پرکہاکہ متحارب فریقوں کو کوئی فاتح اور کوئی شکست خوردہ نہیں کی بنیاد پر ایک معاہدے پر پہنچنے کےلئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھنا چاہیئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے مخالف دھڑوں پرزوردیا کہ افغانستان میں مستقبل کی نسلوں کی خاطر قیام امن کےلئے اس موقع کو غنیمت جانیں۔

افغان حکومت کے اعلی مذاکرات کار عبداﷲ عبداﷲ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک کی تاریخ آج کے دن کو جنگ اورہمارے لوگوں کے مصائب کے خاتمے کے طورپر یاد رکھے گی۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments