Aaj Logo

شائع 14 ستمبر 2020 05:34pm

سلیم ملک کی اپیل کی سماعت کیلئے آزاد ایڈجوڈی کیٹر مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحیات پابندی کا شکار سابق کپتان سلیم ملک کی اپیل کی سماعت کیلئے آزاد ایڈجوڈی کیٹر مقرر کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان سلیم ملک کی اپیل پر سماعت کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کردہ گفتگو کے ٹرانسکرپٹ کے معاملے پر سماعت ہوگی۔ سلیم ملک گفتگو کے حوالے سے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ سماعت کی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کرے گا۔

Read Comments