Aaj Logo

شائع 14 ستمبر 2020 07:37pm

'ایم ایل ون منصوبہ ملک کی معیشت کو فروغ دیگا'

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ رسائی کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بھی فروغ دے گا۔

وہ پاکستان میں چین کے سفیر ییڈ جِنگ سے بات کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر نے کہا کہ پشاور جلال آباد اور کوئٹہ کندھار ریلوے لائنوں سے تجارتی روابط میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے ایم۔ایل۔ون منصوبہ کو حقیقت کا روپ دینے پر چینی سفیر کے کردار کو سراہا۔

چینی سفیر نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نجی صنعتوں کو بھی ترقی دے گا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments