Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2020 08:37pm

آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستان کے 5 بولرز فہرست میں شامل

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی آل ٹائم بولرز رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے 5 بولرز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی آل ٹائم بولرز رینکنگ جاری کی جس میں پاکستان کے 5 بولرز شامل ہیں۔ فہرست میں عمر گل کا نمطر پہلا ہے۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے سیموئیل بدری دوسرے، نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری تیسرے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن چوتھے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی چھٹے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر ساتویں اور پاکستان ہی کے سعید اجمل، عماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب آٹھیوں، نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس رینکنگ میں عمر گل واحد فاسٹ بولر ہیں جبکہ بقیہ 9 پوزیشنز پر اسپنرز نے قبضہ جمایا۔

Read Comments