Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2020 05:18pm

کوروناکےبعدپہلی بارکرکٹ میچز میں تماشائیوں کواسٹیڈیم آنےکی اجازت

کورونا وائرس کی وباء کے بعد پہلی بار آسٹریلیا میں کرکٹ میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق 26 ستمبر سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ویمنز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے دوران برسبین کرکٹ گراؤنڈ پر 50 فیصد اسٹیڈیم میں تماشائی موجود ہوں گے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے تمام ٹکٹس پہلے ہی آن لائن فروخت ہوچکے ہیں۔

تماشائیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیادہ شور اور نعرے نہ لگائیں تاکہ ڈراپ لیٹس گرنے کا خدشہ نہ ہو۔

Read Comments