Aaj Logo

شائع 15 ستمبر 2020 05:50pm

فوربز نے 2020 کے امیر ترین فٹبالرز کی فہرست جاری کردی

امریکی بزنس میگزین فوربز نے 2020 کے امیر ترین فٹبالرز کی فہرست جاری کردی، بارسلونا اور ارجنٹائن کے لائنل میسی سب سے آگے ہیں۔

2020 ميں سب سے زيادہ پیسے کمانے والے فٹبالرز کون؟ امریکی میگزین فوربز کی جانب سے فہرست جاری کردی۔ بارسلونا کے لائنل ميسی نے ايک بار پھرسب کو پيچھے چھوڑديا، میسی 126 ملين ڈالرز کی کمائی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

دوسرے نمبر پر موجود يووینتس اور پرتگال کے کرسٹيانو رونالڈو کی سالانہ آمدنی 117 ملين ڈالر رہی۔ 96 ملين ڈالرز کے ساتھ پی ایس جی اور برازیل کے نیمار جونئیر تیسرے نمبر پر ہیں۔

فرانس کے کلن ماپے کا چوتھا اور لیورپول کے مصری اسٹرائیکر محمد صلاح کا 37 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔

Read Comments