Aaj Logo

شائع 16 ستمبر 2020 08:54am

'جنسی زیادتی کے مجرمان کو سخت سزائیں نہ دی گئیں تو پاکستان چھوڑ دوں گی'

لاہور موٹروے پر خاتون کو بچوں کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے اور جنسی زیادتی کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہونے کے بعد کراچی میں شوبز شخصیات کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔

اس دوران اداکارہ سارہ خان کی جانب سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر جنسی زیادتی کے مجرمان کو سخت سزائیں نہ دی گئیں تو پاکستان کو خیرباد کہہ دوں گی.

سارہ خان کہتی ہیں کہ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ عورتوں کی بجائے مردوں کی تربیت اور انہیں تمیز سکھانے پر توجہ دی جائے۔

سارہ خان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ بچوں تک کی عزت محفوظ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے بعد سے ملک بھر کی عوام سراپا احتجاج ہے۔

ملک کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے متفقہ طور پر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جنسی زیادتی کے جرم میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔ ان ملزمان کو نامرد کرنے کی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے مجرمان کی آختہ کاری کر دینی چاہیئے، انہیں پھانسی کی سزا دی جائے۔

Read Comments