Aaj Logo

شائع 16 ستمبر 2020 04:44pm

پی سی بی اور پی ٹی وی کے درمیان براڈکاسٹ معاہدہ طے

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ٹی وی اسپورٹس کے درمیان 3 سالہ براڈکاسٹ معاہدہ طے پاگیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی دستخط کی تقریب میں پیٹرن وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے، فریقین کے درمیان براڈکاسٹ کا یہ معاہدہ 2023 تک جاری رہے گا۔

ڈومیسٹک ایونٹ کے ساتھ قومی مینز، ویمنز اور جونیئر ٹیموں کی شیڈول تمام انٹرنیشنل ہوم سیریز براہ راست پی ٹی وی اسپورٹس پرنشر ہوں گی۔

پہلی اسائنمنٹ 30 ستمبر سے شروع ہونے والا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ہوگا، معاہدے کے تحت پی سی بی کو 200 ملین امریکی ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

Read Comments