Aaj Logo

شائع 16 ستمبر 2020 04:55pm

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا انتہائی شرمناک عمل

شارجہ: بھارتیوں نے پاکستان دشمنی میں انتہا کردی، اب اُنہیں پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر بھی بری لگنے لگیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سابق کپتان سارو گنگولی نے ایک بار پھر تعصب کا مظاہرہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گنگولی نے گزشتہ روز شارجہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں لی گئیں تصاویر انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیں۔

گنگولی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پشت پر لگی پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر کو دھندلا کردیا، دھندلی کی گئی تصویر شارجہ کپ 2003 کی فاتح پاکستان ٹیم کی ہے۔

Read Comments