Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2020 08:31pm

انسداد دہشتگری ایکٹ 1997،تیسری ترمیم کا بل2020 کثرت رائے سے منظور

انسداد دہشتگری ایکٹ1997میں تیسری ترمیم کابل2020کثرت رائےسےمنظور ہوگیا۔تحریک انصاف کے رکن فہیم خان نے ترمیمی بل پیش کیا۔

مشترکہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ بل 2020پیش کیا گیا۔بل پیش ہوتے ہی اپوزیشن اراکین کی جانب سےنعرےبازی کی گئی۔

اپوزیشن نے'اسپیکرکوآزاد کرو'، 'پارلیمان کوآزاد کرو'کےنعرے لگائے۔

شاہ محمودقریشی نے بلاول بھٹوکوفلوردینےپراعتراض کرتے ہوئے کہابل پرترمیم پیش کرنےوالےکوبولنےکاموقع دیاجائے۔بلاول نےترمیم پیش نہیں کی،کیسےبول سکتےہیں؟

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ بل 2020منظورکرلیا گیا۔

مشترکہ اجلاس میں سرویئنگ اینڈ میپنگ ترمیمی بل بھی منظور کرلیاگیا۔

شاہدخاقان عباسی نےانسدادمنی لانڈرنگ بل مستردکرتے ہوئے کہاقانون کےمطابق پہلےبل پر بات کرناضروری ہے۔آپ جس طرح ایوان چلارہےہیں اس سےایوان کی عزت ہی ہورہی ہے۔

اپوزیشن اراکین مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی۔

Read Comments