Aaj Logo

شائع 16 ستمبر 2020 09:42pm

انگلینڈکا آسٹریلیا کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے 303 رنز کا ہدف

مانچسٹر: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں انگلش شیروں نے کینگروز کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے 303 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ کیلئے آغاز انتہائی تباہ کن ثابت ہوا اور پہلے ہی اوور میں صفر کے اسکور پر 2 بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

بعد ازاں انگلش بلے بازوں نے کینگروز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مہمان ٹیم کے سامنے 303 رنز کا ہدف کھڑا کردیا۔ انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، جونی بیئرسٹو نے 112، سیم بلنگز نے 57 اور کرس ووکس نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے زیمپا اور مچل اسٹارک نے بالترتیب 51 اور 74 رنز کے عوض تین تین جبکہ پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Read Comments