Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2020 09:22am

بارباڈوس کا ملکہ الزبتھ کو اپنے صدر مملکت کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

کیریبین ملک بارباڈوس کی حکومت نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کو اپنے صدر مملکت کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارباڈوس نے خودمختاری اور جمہوریہ ملک بننے کی جانب اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ بارباڈوس برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کو اپنے صدر مملکت کے عہدے سے ہٹا کر جمہوریہ بننا چاہتا ہے۔

وزیراعظم بارباڈوس نے کہا کہ ہم ملک میں مقامی سربراہ مملکت لانا چاہتے ہیں، وقت آگیاہےہم برطانوی کالونی کے اسٹیٹس کو ہمیشہ کیلئےختم کر دیں۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ بارباڈوس کے 55ویں یوم آزادی پر اہم اعلانات متوقع ہیں اور امکان یہی ہے کہ ملکہ الزبتھ کو صدر مملکت کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

Read Comments