Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2020 12:30pm

شہبازشریف فیملی کےاثاثےمنجمدکرنے کیخلاف کیس: وکلاءکوتیاری کی مہلت

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف کیس میں وکلاء کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

شریف فیملی کے وکلاء نے جواب جمع کرانے کی مہلت طلب کی،جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے منجمد کئے جانے والے اثاثہ جات کی رپورٹ جمع کرائی جاچکی ہے۔

احتساب عدالت کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے، عدالت حکم کو کالعدم قرار دے۔

احتساب عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز، تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

Read Comments