Aaj Logo

شائع 17 ستمبر 2020 05:30pm

بابر اعظم کا ناقدین کو کرار جواب، مشکل وکٹ پر جارحانہ سینچری جڑدی

وائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سمرسیٹ کی جانب سے گلمورگن کیخلاف شاندار سنچری داغ دی۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ایک مشکل وکٹ پر مخالف بولرز کا بھرکس نکالتے ہوئے 57 گیندوں پر سینچری جڑی اور مجموعی طور پر 62 گیندیں کھیل کر 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 114 رنز کی کیرئیر بیسٹ اننگز کھیلی۔

اس اننگز کے دوران بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 5 ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔

enter image description here

بابر کی جارحانہ اننگز کی بدولت سمرسیٹ نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جس کے تعاقب میں گلمورگن محض 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سمرسیٹ نے 66 رنز کے بھاری مارجن سے فتح سمیٹی، بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Read Comments