Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2020 07:06pm

سندھ: چھٹی سے آٹھویں تک اسکول کھولنے کا فیصلہ موخر

سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک اسکولز کھولنے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر کردیا گیا۔

وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کئی اسکولز میں ایس او پی کی پابندی نہیں کی گئی ۔ جب اسکولز میں دیگر جماعتوں کے بچے آئیں گے تو صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کررہے ہیں ۔

ملک میں ایس او پیز نظرانداز ۔ کورونا کے بڑھنے لگے خدشاتکورونا وائرس سے بچاؤ ۔ علاج نہیں صرف احتیاط!!

دوسری جانب ملک میں کورونا کیسز پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ گذشتہ دونوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پچیس سے پینتالیس کے درمیان تھی، جو اب بڑھ کر اب پچیانوے سے سو تک پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب میں آج کورونا کے ایک سو ایک نئے کیسز سامنے آئیے، تعداد اٹھانوے ہزار ایک سو بیالیس ہوگئی۔ جبکہ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر آج ضلع ننکانہ صاحب میں دو اسکول بھی سیل کر دیئے گئے۔

Read Comments