Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2020 07:48pm

کورونا سے دنیا بھر میں 3 کروڑ 3 لاکھ افراد متاثر

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اب تین کروڑ تین لاکھ سے زائد افراد کورونا کا شکارہوچکے ہیں مجموعی اموات نو لاکھ پچاس ہزار پانچ سوپچپن تک پہنچ گئیں ۔ بھارت میں کورونا میں مزید شدت آگئی۔

دنیا بھرمیں کورونا کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں۔ بھارت میں کورونا کے باعث صورتحال مزیدسنگین ہوگئی۔ ایک ہی روزمیں مزید چھیانوے ہزار چارسوچوبیس کیسز رپورٹ ہونےکےبعد تعداد باون لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد چوراسی ہزار تک پہنچ گئی۔

بھارتی ریاست گجرات میں کورونا کے مریض پر تشددبھی کیاگیا۔ تشددکی ویڈٰیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تواسپتال انتظامیہ انوکھا مؤقف سامنے لے آئی ۔ کہا مریض کورونا وارڈ سے بھاگ رہا تھا، اسے روکنے کیلیے پٹائی کی گئی۔

ادھ امریکا میں اموات دولاکھ جبکہ کیسز ارسٹھ لاکھ سے بڑھ گئے۔ آسٹریلیا میں مزید پینتالیس کیسز اورپانچ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ووہان سے آٹھ ماہ بعد بین الاقوامی پروازوں کاآغاز ہوگیا۔

برطانیہ میں بھی کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے اور مزید تین ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے مسلسل ساتویں روز بھی تین ہزار سے زائد کسیز رپورٹ ہوئے، اکیس افراد جان سے گئے۔

لنکا شائر،نارتھ ویسٹ انگلینڈ میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا، گھروں سے باہر میل جول پر بھی پابندی ہے، بیس لاکھ افراد ان پابندیوں سے متاثر ہوں گے۔

Read Comments