Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2020 11:03pm

جونیئر ایشیا کپ کی تیاری: کاکول ایبٹ آباد میں 35 کھلاڑی طلب

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کیلئے کاکول ایبٹ آباد میں لگائے جانے والے فٹنس کیمپ میں 35 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا ہے۔

جونیئر ایشیا ہاکی کپ 21 سے 30 جنوری 2021 تک ڈھاکہ بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا، پی ایچ ایف نے ایونٹ کی تیاری کا آغاز کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں 35 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔

طلب کئے گئے کھلاڑیوں میں 6 فل بیکس، 10 ہاف بیکس اور 19 فارورڈز شامل ہیں۔

جونیئر کھلاریوں کا کیمپ آرمی فزیکل فٹنس اسکول ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا، کھلاڑیوں کو 22 ستمبر کو کیمپ کمانڈنٹ دانش کلیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Comments