Aaj Logo

شائع 19 ستمبر 2020 09:05am

چار امریکی ریاستوں میں صدارتی انتخابات کیلئے "ارلی ووٹنگ" کا آغاز

امریکا کی چار ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے لیے ارلی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کردیا۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ ڈاک کے ذریعہ ووٹنگ اب تک کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔

تین نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے مینیسوٹا، ورجینیا، ساؤتھ ڈکوٹا اور ویومنگ میں ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کورونا کی وبا کے باعث ووٹرز سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ فیس ماسک کا استعمال کررہے ہیں۔

دونوں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن ووٹرز کو رام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ڈیموکریٹ کے امیدوار جو بائیڈن نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ادھر ریپبلکن امیدوار اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاک کے ذریعہ ووٹنگ کو سب سے بڑا فراڈ قرار دے دیا۔

یاد رہے امریکا میں کورونا کی وبا کے باعث شہریوں کو ڈاک ذریعہ ووٹ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

اب دیکھنا ہوگا کہ تین نومبر کو یہ ڈاک کے ذریعہ کیے گئے ووٹ کیا تبدیلی لاتے ہیں۔

Read Comments