Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2020 10:47pm

جونیئر ایشیاکپ فزیکل کیمپ: کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کافیصلہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیاکپ فزیکل کیمپ میں طلب کئے گئے 35 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ نے لاہور میں میڈیا کو بتایا کہ جونئیر ہاکی ایشیا کپ کی تیاری کے پہلے مرحلے کیلئے ایبٹ آباد میں فزیکل ٹریننگ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 10 اکتوبر تک سب لوگ بائیو اسکیور ماحول میں رہیں گے اور حکومتی ایس او پی پر پوری طرح عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ جونئیر کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس کیمپ 22 ستمبر سے آرمی ٹریننگ اسکول کاکول ایبٹ آباد میں شروع ہورہا ہے۔

Read Comments