Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2020 12:53am

اے پی سی: اپوزیشن کا وزیر اعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

کل جماعتی کانفرنس نے ایکشن پلان ترتیب دے دیا۔ آل پارٹیز کانفرنس نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان، وکلا تاجر کسان ، عوام اور سول سوسائٹی کو اس تحریک میں شامل کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں اکتوبر میں چاروں صوبوں میں مشترکہ جلسے اور ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلہ میں دسمبر سے بڑے احتجاجی مظاہرے اور ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

اپوزیشن جماعتوں کا جنوری 2021میں اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی تبدیلی کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام آپشنز استعمال کئے جائیں گے۔ان آپشنز میں عدم اعتماد کی تحاریک اور اسمبلیوں سے اجتماعی استعفے بھی شامل ہیں۔

Read Comments