انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں، ہیمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے حریف ٹیم مڈل سیکس کے پرخچے اڑادئیے۔
ایک، دو، تین اور یہ چار شاہین شاہ آفریدی نے 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو بولڈ کرکے دھوم مچادی۔ جون سمپسن، اسٹیون فن، تھیلان ولالا واتیا اور ٹم مرتاغ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
انہوں نے اپنے 4 اوورز کے اسپیل میں مجموعی طور پر 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔ ویڈیو دیکھئے۔