Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2020 06:16pm

انتخابی معاملات سے فوج کا کوئی تعلق نہیں: عسکری قیادت

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےگزشتہ ہفتے پارلیمنٹیرین نےملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے واضح کیا کہ فوج ہمیشہ سیاسی حکومتوں کی معاونت کرتی ہے۔

آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے پارلیمانی رہنماؤن نے ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیرین سے ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی اموراورآئینی اصلاحات پربات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے واضح کیا کہ انتخابی معاملات سے انکا کوئی تعلق نہیں۔فوج ہمیشہ سیاسی حکومتوں کی معاونت کرتی ہے۔فوج کا انتخابی اصلاحات،نیب اور سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ۔

Read Comments