Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2020 05:33pm

انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ جبکہ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کمی کے بعد 166 روپے 23 پیسے پر بند ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن ارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور امریکی کرنسی کی فروخت 166 روپے 45 پیسے ہوگئی۔

Read Comments