ملتان: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہوگی انعامات کی برسات، ٹورنامنٹ میں 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق 30 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کی فاتح ٹیم 50 لاکھ روپے انعام کی حقداربنے گی جبکہ رنر اپ کو 25 لاکھ روپے ملیں گے۔
اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔
مین آف دی میچ کیلئے 25 ہزار روپے جبکہ فائنل کے بہترین کھلاڑی کو 35 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔