Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2020 07:11pm

آرمی چیف سے کوئی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، احسن اقبال

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ان کی آرمی چیف سے کوئی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی۔ یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیاحسن اقبال کا کہنا تھا کہ شیخ رشید غلط بیانی کررہےہیں۔

انہوں نے کہا میری آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی البتہ پارلیمانی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات میں موجود تھا۔

اس سے قبل لاسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نوازنے صحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں کہاکہ نوازشریف دل کے عاضے میں مبتلا ہیں جذبے کوکوئی بیماری نہیں نوازشریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہےتاہم کورونا وبا کے خاتمے تک آپریشن نہیں ہوسکتا ، نوازشریف کی قوت مدافع کمزورہے تاہم ادویات سے علاج جاری ہے ۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے نوازشریف کے کسی نمائندہ کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کی۔

پارلیمنٹیرین کی عسکری قیادت سے ملاقات کے سوال پرمریم نواز بولیں کہ وہ اس طرح کی ملاقات کی حق میں نہیں ،دھاندلی الیکشن سے تین ماہ پہلے ہوچکی تھی۔

عسکری قیادت کے عشائیہ سے متعلق سوال پرمریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈنرہوا یا نہیں اس کا کوئی علم نہیں تاہم سیاسی قیادت کوبھی نہیں جانا چاہیئے،سیاسی معاملات سیاسی قیادت کوحل کرنے دیں سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں ہی زیربحث آنے چاہئیں۔

Read Comments