Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2020 07:24pm

پاکستان اسٹاک مثبت ہندسوں پر اختتام پذیر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست اتار چڑھاو کے بعد مثبت ہندسوں پر اختتام پذیر ہوئی- سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کی کمی ہوگئی-

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ زبردست اتار چڑھاو کے بعد 47 پوائنٹس کے اضافے سے 41ہزار 887 پربند ہوئی-

دن بھر مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا- 193 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 158 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا- آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,023 جبکہ کم ترین سطح 41,755 رہی-

سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا 1 لاکھ 14 ہزار روپے پر آگیا- اسی طرح10گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی سے97 ہزار 737روپے ہوگئی جبکہ عالمی بازار میں سونا 15b ڈالر کی کمی سے 1892 ڈالر فی اونس پر آگیا-دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے کی کمی سے 166.45 سے کم ہوکر166.30 پر بند ہوا-

Read Comments