Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2020 09:59pm

جنرل باجوہ سے میرے طویل تعلقات ہیں، محمد زبیر

لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ میں نے کہا کہ میں نوازشریف یا پارٹی کیلئے کچھ مانگنے نہیں آیا، جنرل باجوہ سے میرے طویل تعلقات ہیں۔یہ بات انہوں نے فیصلہ آپکا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

محمد زبیر کاکہنا تھا کہ میں نے کہا کہ میں یہاں کسی کیلئے نہیں آیا۔

محمد زبیر نے مزیدکہا کہ میں نے کہا کہ میں نوازشریف یا پارٹی کیلئے کچھ مانگنے نہیں آیا،

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈان لیکس، پاناما پیپرز، نااہلی اور پھر اتنے کیسز بنے،

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ میری پارٹی کے حوالے سے ایک پوزیشن ہے، نا ہی نوازشریف یا مریم نے مجھے ملاقاتیں کرنے کا کہا۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا ہےکہ آرمی چیف سے محمد زبیر نے 2 ملاقاتیں کیں، اور دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں۔ دونوں ملاقاتیں نوازشریف اور مریم نواز کے حوالے سے ہی تھیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا لیگل معاملات عدالتوں سے ہی حل ہوں گے، دونوں ملاقاتیں نوازشریف اور مریم نواز کے حوالے سے ہی تھیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں ہی حل ہوں گے، ملاقاتوں میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے۔ پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے میں ہوئی، جبکہ دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی۔

Read Comments