Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2020 01:00am

کراچی کوئٹہ چمن روڈ کو ایکسپریس وے میں تبدیل کرنیکی منظوری

چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کراچی کوئٹہ چمن روڈ کو ایکسپریس وے میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دی ہے۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ790 کلو میٹر ایکسپریس وے بناو، چلاو اور منتقل کرو کی بنیاد پر تعمیر کی جائے گی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ کی تیاری کےلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments