Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2020 06:35pm

'پاکستان سٹیزن پورٹل پردرج کرائی گئی23لاکھ شکایات حل کردی گئیں'

وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر اب تک درج کرائی گئی 23 لاکھ شکایات حل کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیٹزن پورٹل نے عوام کےلئے سرکاری اداروں تک رسائی آسان بنائی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سیٹزن پورٹل ہیلپ لائن کا آغاز وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کےلئے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیٹزن پورٹل پر درج کرائی گئی شکایات کسی سیاسی وابستگی یا امتیاز کے بغیر حل کی جاتی ہیں۔

Read Comments