Aaj Logo

شائع 25 ستمبر 2020 04:57pm

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم آئندہ برس جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم آئندہ برس جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے نوید سنادی۔

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کے بعد جنوبی افریقی کی ٹیم یہاں ایکشن میں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو ملاقات کیلئے پیر کے روز بلایا ہے، پی ایس ایل فرنچائزز کے عدالت میں جانے سے مایوسی ہوئی۔

Read Comments