کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سرفراز کو سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سرفراز کو اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھ کر سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سابق کپتان نے جیسے ہی تلاوت ختم کی تو اس کے اختتام پر ان کے بیٹے نے از خود دعا کروا دی۔ ویڈیو دیکھئے۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد ایک حافظ قرآن بھی ہیں اور انہوں نے انتہائی خوبصورت آواز میں سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی۔