Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2020 05:15pm

زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کریں گے، مصباح

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں شیڈول کے مطابق انٹرنیشنل سیریز ہونا خوش آئند ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک سیزن میں سامنے آنے والے کھلاڑیوں کو آزما کر بہترین کمبی نیشن تشکیل دیں گے، ورلڈکپ 2023 کیلئے بہترین اسکواڈ تشکیل دینا ہدف ہے۔

Read Comments