Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2020 12:03am

'پاکستان جلد طبی سازوسامان کی تیاری میں خود کفیل ہوجائیگا'

وزیرسائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جلد طبی سازوسامان کی تیاری میں خود کفیل ہوجائیگا۔

ہفتے کو لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں طبی سازوسامان کی فیکٹری قائم کی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں ماہانہ 11 سو وینٹی لیٹرز تیار کئے جارہے ہیں اور کوروناوائرس کے علاج کی ویکسین اگلے سال کے آغاز میں دستیاب ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایکس رے اور ڈائلیسز مشینیں مقامی طورپر تیار کرنے کےلئے بھی کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی ویکسین دینے کےلئے تین کروڑ سرنجیں تیار کی جائیںگی۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments